Thursday, 26 November 2026, 12:51:13 am
 

مزید خبریں

 
صدر آصف علی زرداری کا پاک بنگلہ دیش تعلقات مضبوط بنانے پر زور
November 25, 2026

صدر آصف علی زرداری نے پارلیمانی وفود کے تبادلوں، تجارتی و معاشی تعاون، تعلیمی روابط اور عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ کے ذریعے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔۔

وہ آج اسلام آباد میں بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد کی قیادت میں آنے والے پارلیمانی وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

صدرِ مملکت نے مستقبل میں مساوات، باہمی احترام اور باہمی مفاد پر مبنی سوچ اپنانے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گا اور مزید اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی راہ ہموار کرے گا۔