Thursday, 26 November 2026, 12:51:14 am
 

مزید خبریں

 
نائب وزیراعظم کا توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مؤثر اقدامات اور اصلاحات پر زور
November 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے توانائی کے شعبے میں استحکام لانے اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پائیدار حل اور اداروں کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں توانائی کے شعبے کے نظم و نسق سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

انہوں نے بالخصوص موسمِ گرما کے دوران توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے قرضوں کے مؤثر انتظام، مالیاتی نظم و ضبط اور مربوط اصلاحات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔