Wednesday, 25 November 2026, 07:24:12 pm
 
حکومت کا 50 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کے لیے تین بین الاقوامی بینکوں کے کنسورشیم کا انتخاب
November 25, 2026

حکومت نے کثیرالجہتی سرمایہ کاری ضمانتی ایجنسی (MIGA)کی ضمانت سے پانچ سو ملین ڈالر کی تجارتی مالی معاونت کی سہولت کے لیے تین بین الاقوامی بینکوں کے کنسورشیم کو مالیاتی شراکت دار منتخب کر لیا ہے۔

اس انتخاب کا اعلان وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور تینوں بینکوں اور عالمی بینک گروپ کے رکن میگا کے سینئر نمائندوں کے درمیان آن لائن اجلاس کے بعد کیا گیا۔

حکومت نے نو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے موصول ہونے والی بولیوں کے مسابقتی عمل کے بعد ان بینکوں کا انتخاب کیا۔

ایک سالہ اس سہولت کی مدت میں مسلسل ایک ایک سال کی بنیاد پر توسیع کی جا سکے گی۔

اس کے تحت ضروری درآمدات اور تجارت سے متعلق اخراجات کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

یہ معاہدہ MIGAکے تجارتی مالیاتی پروگرام کے تحت پاکستان کا پہلا کریڈٹ ان ہانسمنٹ انتظام ہے۔