Wednesday, 21 October 2026, 03:57:46 am
 
سہ ملکی سیریز، پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے ہرا دیا
October 20, 2026

پاکستان نے سہ ملکی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گیے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔

جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 38.4 اوورز میں 215 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

عرفات منہاس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے انسٹھ رنز بنائے اور چھ وکٹیں حاصل کیں۔