عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے سی پیک کے تحت تعاون، رابطوں کے فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری، زرعی شعبے کی جدید کاری اور عوامی سطح پر تبادلوں سمیت پاک چین سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری میں مسلسل پیش رفت کو سراہا۔
انہوں نے نئے دور میں پاک چین کمیونٹی کے مشترکہ مستقبل کو مزید فروغ دینے کیلئے اعلیٰ سطح کے مسلسل تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا۔