Sunday, 25 October 2026, 01:53:43 pm
 
خاتونِ اول کا بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری اور شہریوں کے تحفظ پر زور
October 25, 2026

خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے دن کے حوالے سے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے اصولوں کا اطلاق ہر انسانی جان پر یکساں ہونا چاہیے، خواہ اس کا تعلق کسی بھی جغرافیائی خطے، قومیت یا سیاسی صورتحال سے ہو۔

اس سلسلے میں انہوں نے غزہ میں بے گناہ شہریوں کودرپیش مصائب و مشکلات کا خصوصی حوالہ دیا۔