پاکستان نے زلمے خلیل زاد کی جانب سے لگائے گئے ان بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کردیا ہے کہ سابق افغانوں کو طالبان اور ان کے حامی دہشت گرد گروہوں سے لڑنے کیلئے ہتھیار فراہم کئے جارہے ہیں۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات کے فیکٹ چیک اکاؤنٹ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ افغان طالبان حکومت کے زیرِ کنٹرول علاقوں سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی جائز کارروائیوں کو افغان شہریوں کی بھرتی یا مسلح گروہوں کی سرپرستی سے جوڑنا انتہائی گمراہ کن ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کررہا ہے اور علاقائی امن و سلامتی کیلئے بے پناہ قربانیاں دے چکا ہے۔