وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار دوست ماحول کی فراہمی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔
وہ آج لاہور میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے فاؤنڈرز گروپ کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے، جس نے ان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، تجارت اور کاروبار کے فروغ، صنعتوں کو درپیش مسائل اور کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے معاشی ترقی اور استحکام میں کاروباری برادری کے اہم کردار کو سراہا۔
وفد نے وزیرِ اعظم کو کاروباری برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور اپنی تجاویز پیش کیں۔ وفد نے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور سرمایہ کار دوست اقدامات کو سراہا۔