وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نادرا کے تمام مراکز پر عوام کو بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ ہدایت لاہور میں ساندہ کے مقام پر نادرا میگا سینٹر کے اچانک دورے کے موقع پر جاری کی۔
دورے کے دوران محسن نقوی نے مرکز میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہریوں سے گفتگو کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔