نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں خوراک اور ضروری اشیائے خوردونوش کی مناسب قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔
انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں ضروری اشیاء کے ذخائر، قیمتوں اور فراہمی کا جائزہ لینے والی کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ وہ منڈیوں پر کڑی نظر رکھیں اور تمام ادارے ذخیرہ اندوزی اور مارکیٹ میں قیاس آرائیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کے ذخائر تسلی بخش ہیں، جس سے مقامی سطح پر اشیاء کی فراہمی مستحکم ہے۔