Saturday, 26 September 2026, 03:42:51 am
 
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا ادارہ جاتی ڈھانچے کے قیام کی جانب پیش رفت کا جائزہ
September 25, 2026

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ادارہ جاتی ڈھانچے کے قیام کی جانب پیش رفت کا جائزہ لیا ہے۔

یہ پیشرفت نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکاسی ویں اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود اور ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے درمیان ملاقات میں ہوئی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔