Saturday, 26 September 2026, 03:42:35 am
 
پاکستان اور بینن کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے قیام سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
September 25, 2026

پاکستان اور بینن نے اقتصادی اور تجارتی تعاون کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ عزم نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بینن کی وزیر خارجہ کورین اموری برونیٹ کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات میں ظاہر کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں وزراء نے پاکستان اور بینن کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے قیام سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

مفاہمت کی یادداشت کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ مذاکرات اور مشاورت کے لیے ایک لائحہ عمل کو ادارہ جاتی شکل دینا ہے۔