Saturday, 26 September 2026, 03:40:44 am
 
پاکستان، الجزائر کا تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون مضبوط بنانے کا عزم
September 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تجارت و سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون، تعلیم، ثقافت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اعلیٰ سطح پر مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ فریقین نے قریبی رابطہ اور دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا تسلسل برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔