Saturday, 26 September 2026, 03:42:34 am
 
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
September 25, 2026

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر جنرل اسمبلی کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمن سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے ڈاکٹر خلیل الرحمن کو صدر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں پاکستان کی حمایت اور تعمیری تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے صدر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے جنرل اسمبلی کے کام کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔