نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے اتفاق کیا کہ مسلسل ملاقاتوں اور اعلیٰ سطح کے تبادلوں سے باہمی تعلقات مضبوط ہوں گے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی۔
سنگاپور کے وزیر خارجہ نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔