Saturday, 26 September 2026, 03:41:01 am
 
پاکستان اور بنگلہ دیش کا مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
September 25, 2026

پاکستان اور بنگلہ دیش نے تجارت، سرمایہ کاری، رابطوں، تعلیم، سیاحت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار نیویارک میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے ان کے ہم منصب طارق رحمان کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔

دونوں وزرائے اعظم نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔