وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسی ویں اجلاس کے موقع پر جمہوریہ لبنان کے وزیراعظم نواف سلام سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے لبنان کی خودمختاری، سیاسی آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے لڑائی فوری بند کرنے، جنگ بندی پر سختی سے عملدرآمد، مقبوضہ لبنانی علاقے سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔