نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکاسی ویں اجلاس کے موقع پر بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات کی۔
دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات، بشمول تیسرے مشترکہ وزارتی کمیشن کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔
بحرین کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
دونوں رہنمائوں نے باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ و کثیرجہتی فورمز پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔