وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس بات پر زور دیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وعدوں کو عوام اور کمیونٹیز کے لیے ٹھوس نتائج میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔
وہ نیویارک میں Climate Implementation Bridge کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیرِ خزانہ نے مؤثر عملدرآمد کیلئے 3 بنیادی تقاضوں کی نشاندہی کی، جن میں مضبوط پالیسی فریم ورک، مالی وسائل تک رسائی اور ملکی سطح پر منصوبوں کو عملی شکل دینے کی صلاحیت شامل ہیں۔
انہوں نے موسمیاتی پالیسی کے حوالے سے پاکستان کی پیشرفت اور ملکی وسائل، بین الاقوامی مالیاتی اداروں، کیپٹل مارکیٹس اور موسمیاتی فنڈز کے ذریعے مالی وسائل متحرک کرنے کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔