خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی سہولت کاری تیز بنانے کیلئے ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب متعارف کرایا ہے۔
نئے نظام کے ذریعے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے مسائل، درخواستوں اور تجاویز کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر حل کیا جائے گا۔
ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب کے ذریعے ملکی اور غیر ملکی کاروباری افراد معلومات، رہنمائی اور سرکاری رابطے کیلئے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواست جمع کرانے کے بعد سرمایہ کار اس کی پیشرفت اور تازہ ترین صورتحال کو آن لائن ٹریک بھی کر سکیں گے۔