Thursday, 27 August 2026, 11:45:51 am
 

مزید خبریں

 
وزیر تجارت جام کمال کا برآمدات بڑھانے کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش پر زور
August 25, 2026

وزیر تجارت جام کمال خان نے ابھرتی ہوئی عالمی منڈیوں میں پاکستان کی برآمدات میں حوصلہ افزا اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں وزارت کے فارن ٹریڈ ونگز کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، جس میں پاکستان کی برآمدی کارکردگی اور تجارتی معاہدوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر تجارت نے حکام کو ہدایت کی کہ منڈیوں میں تنوع، کاروباری اداروں کے درمیان مضبوط روابط اور بیرون ملک تجارتی مشنز کے ساتھ قریبی رابطوں کے ذریعے ترقی کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔