Saturday, 22 August 2026, 05:09:15 am
 

مزید خبریں

 
پاکستان نے عالمی سرمایہ کاری کے حصول کے لیے اپنا ڈی پی آرپروگرام متعارف کرا دیا ہے،خرم شہزاد
August 21, 2026

پاکستان میں پہلا ڈی پی آر پروگرام متعارف، جدید مالیاتی نظام کی جانب اہم پیش رفت۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان نے عالمی سرمایہ کاری کے حصول کے لیے اپنا پہلا ڈائیورسفائیڈ پیمنٹ رائٹس(ڈی پی آر) پروگرام متعارف کرا دیا ہے۔

ڈی پی آر پروگرام عالمی سرمایہ کاروں سے غیر ملکی کرنسی میں طویل مدتی فنانسنگ حاصل کرنے کا جدید مالیاتی ذریعہ ہے۔ خرم شہزاد نے کہا کہ اسی سلسلے میں آئی ایف سی اور بینک الفلاح کے درمیان پروجیکٹ معاہدہ طے پایا ہے،ڈی پی آر پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر 100 ملین امریکی ڈالر تک کی فنانسنگ دستیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام سے پاکستان کے مالیاتی ذرائع میں تنوع، عالمی سرمایہ کاروں تک رسائی اور پیداواری سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

خرم شہزاد نے کہا کہ ڈی پی آر ماڈل دیگر پاکستانی بینکوں کے لیے عالمی سرمایہ مارکیٹوں سے منسلک ہونے کی نئی مثال قائم کرے گا۔