خزانے کے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے ملک بھر میں کیش لیس معیشت کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل مالیاتی شمولیتی عمل تیز کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں جے ایس بینک کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ذریعے شفافیت یقینی بنانے، عوامی سہولت بہتر کرنے اور معیشت کو باقاعدہ دستاویزی شکل دینے کے عمل کو تیز کر رہی ہے۔
وفد نے کیش لیس کاروباری نظام کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں باقاعدہ مالیاتی نظام کو اپنانے کے لیے حکومت کی جاری پالیسی کوششوں اور اقدامات کو سراہا۔
وزیر مملکت نے سرکاری اور نجی شعبے کے درمیان شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ذاتی طور پر کیش لیس معیشت کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں، جس میں گزشتہ ایک سال کے دوران نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔