Thursday, 27 August 2026, 11:45:29 am
 

مزید خبریں

 
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، پاسکو ذخائر سے گندم فراہم کرنے کی منظوری
August 24, 2026

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاسکو کے گندم کے ذخائر تمام متعلقہ اداروں کو فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ منظوری اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔ منظوری کے تحت پچاسی فیصد مقامی اور پندرہ فیصد درآمدی گندم فراہم کی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کسٹمز بانڈڈ سٹوریج کی سہولیات کے ذریعے غیر ملکی سپلائرز سے پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کی بھی منظوری دی۔

اس اقدام کا مقصد تیل اور گیس کے شعبے میں ملک کے توانائی کے تحفظ کے نظام کو ترقی دینا اور مضبوط بنانا ہے۔