وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سچی محبت کا اظہار آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر اپنی زندگی میں عمل کرنے میں ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں محفلِ نعت اور قومی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقابلوں کے انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حضور اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی پوری انسانیت کے لیے رحمت، محبت، انصاف، برداشت اور اعلیٰ کردار کا مثالی نمونہ ہے۔