Sunday, 26 July 2026, 02:59:49 am
 
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ''آپریشن العزم'' کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائیاں جاری
July 25, 2026

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ ''آپریشن العزم'' کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے ''کھڈ کوچہ'' میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میںفتنہ الہندوستان کو مسلسل بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن العزم کے دوران اب تک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی متعدد کمین گاہیں تباہ کر دی گئیں، جبکہ اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) تیار کرنے کا مواد بھی برآمد کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی مثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور صوبے میں پائیدار امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔