صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے سکیورٹی فورسز کی بروقت، بہادرانہ اور پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو بروقت اور فیصلہ کن کارروائی سے ناکام بنا دیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف پوری قوت اور عزم کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر صورت شکست دی جائے گی۔