قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ملکی برآمدات کا حجم بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے ایکسپو سینٹر لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں اضافے سے درآمدات پر ملکی انحصار کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ملک کو محنت کش افراد کی جانب سے تقریباً بیالیس ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں، تاہم انہوں نے کہا کہ صرف ترسیلاتِ زر سے معاشی ترقی نہیں کی جا سکتی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے اپنی برآمدات کو ساٹھ ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور قومی معیشت کے استحکام کے لیے اس ہدف کا حصول ناگزیر ہے۔