Sunday, 26 July 2026, 02:56:27 am
 
محمد اورنگزیب کا ایف بی آر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اعادہ
July 25, 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ٹیکس کے انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے کے لیے نئے طریقے متعارف کروا رہی ہے۔

انہوں نے لاہور میں ایف بی آر کے افسران کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ کیش لیس معیشت کے فروغ کے لیے جامع اصلاحات کا نفاذ کیا جا رہا ہے۔

ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مصنوعی ذہانت کا دور ہے اور ایف بی آر کے افسران کو کارکردگی اور خدمات کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔