Sunday, 26 July 2026, 03:00:44 am
 
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی صنعتی ترقی میں تیزی، مینوفیکچرنگ میں نمایاں اضافہ
July 25, 2026

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے پاکستان کے صنعتی شعبے میں ترقی کا رجحان ہے اور مینوفیکچرنگ کے شعبے کی سرگرمیوں میں بہتری آئی ہے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران بڑے پیمانے کی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر پانچ اعشاریہ سات سات فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مختلف صنعتی شعبوں کی بہتر کارکردگی کی بدولت پاکستان کی صنعتی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

صنعتی ترقی کے باعث برآمدات اورپیداوارمیں اضافہ اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔