ڈوبنے سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔
اس سال دن کا موضوع ہے۔ ''مل کرلہروں کا رخ بدلیں''۔
ہر سال دنیا بھر میں تین لاکھ سے زائد افراد ڈوبنے کے واقعات میں اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں، جن میں تقریباً ایک چوتھائی پانچ سال سے کم عمر بچے ہوتے ہیں جو عالمی سطح پر پانچ سے چودہ سال کی عمر کے بچوں کی موت کی دس بڑی وجوہات میں شامل ہے۔