Sunday, 26 July 2026, 02:58:53 am
 
نائب وزیرِ اعظم فلپائن اور کرغز جمہوریہ کے کامیاب دورے کے بعد اسلام آباد روانہ
July 25, 2026

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار فلپائن اور کرغز جمہوریہ کے کامیاب دورے مکمل کرنے کے بعد کرغز جمہوریہ کے شہر چولپون آتا سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے۔

انہوں نے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم(اے آر ایف) کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی، جبکہ کرغز جمہوریہ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔

ہوائی اڈے پر کرغز ستان کے نائب وزیرِ خارجہ کائرات ایرکینووچ تورسنکولوف، جمہوریہ کرغز میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور بشکیک میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے انہیں رخصت کیا۔