پاکستان میںیورپی یونین کے وفد نے اسلام آباد میں پاکستانی پارلیمانی وفد کے اعزاز میں روانگی سے قبل تقریب کا انعقاد کیا۔
پاکستان کا پارلیمانی وفد آسٹریا اور آئرلینڈ کی پارلیمنٹ اور پارلیمنٹری بجٹ دفاتر کا دورہ کرے گا۔
دورے کا انعقاد پاکستان میں پارلیمان کی ترقی کیلئے ڈیڑھ کروڑ یوروز کے یورپین یونین کے منصوبے استحکام پاکستان کے تحت کیا گیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اراکین پر مشتمل 23رکنی اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کریں گے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان پائیدار اور قریبی تعلقات کا عکاس ہے جس کا مقصد جمہوری نظم و نسق کو فروغ دینا اور
مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔
پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کی ایمبیسیڈر Dr. Riina Kionkaنے اپنے بیان میں اس منصوبے کے تحت پاکستان میں پارلیمانی جمہوریت کو مزید مضبوط بنانے کیلئے یورپی یونین کے عزم کو اجاگر کیا۔