Saturday, 24 October 2026, 09:17:05 pm
 
پاکستان ریلوے میں محفوظ ٹرین آپریشنز یقینی بنانے کیلئے ایمرجنسی نافذ
October 24, 2026

وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایت پرپاکستان ریلوے میں محفوظ ٹرین آپریشنز یقینی بنانے کیلئے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

تمام فیلڈ افسران کی تین ماہ کے لیے چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ انہیں ٹرین آپریشنز کی نگرانی کیلئے اتوار کو بھی فیلڈ میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ریلوے افسران کو سرکاری امور کے سلسلے میں دوسرے شہروں کا سفر کرتے وقت بھی ٹرین استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ ایمرجنسی اکتیس دسمبر تک نافذالعمل رہے گی۔

وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ حکومت وزیرِ اعظم کے وژن کے مطابق مسافروں کو محفوظ ترین سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔