Saturday, 24 October 2026, 10:13:06 pm
 
ہندوتوا نظریہ خطے میں انتشار کا باعث بن رہا ہے، مظہر جمیل
October 24, 2026

نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے مشیر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے کہا ہے کہ ہندوتوا نظریے پر مبنی بھارت کی سیاست خطے میں انتشار کا باعث بن رہی ہے۔

وہ لندن میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا جارحانہ فوجی رویہ اور جوہری صلاحیتوں میں تیزی سے اضافہ جنوبی ایشیا میں تزویراتی استحکام کے لیے خطرے کا باعث ہے۔