Saturday, 24 October 2026, 10:14:07 pm
 
حکومت نے آج سے اگلے تین روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے
October 24, 2026

حکومت نے آج سے اگلے تین روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے اکانوے پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو ترانوے روپے چھیاسٹھ پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

جبکہ پٹرول کی موجودہ قیمت تین سو ستتر روپے اکہتر پیسے فی لٹر پر برقرار رہے گی۔