وزیرِ اعظم کے صنعت و پیداوار کے مشیر ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت صنعتی بحالی، مسابقتی صلاحیت بہتر بنانے اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے متعلقہ فریقوں سے رابطے میں ہے۔
وہ اسلام آباد میں برآمدات اور صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے قائم ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
انہوں نے صنعتی ترقی اور برآمدات میں اضافے سے متعلق اقدامات کے لیے حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔