Sunday, 08 November 2026, 09:34:47 pm
 
لاہور میں تاریخی گوردوارہ چھ ویں پت شاہی سری گرو ہرگوبند صاحب کی تزئین و آرائش کا کام مکمل
November 08, 2026

لاہور میں ٹیمپل روڈ پر واقع تاریخی گوردوارہ چھ ویں پت شاہی سری گرو ہرگوبند صاحب کی تزئین و آرائش اور بحالی کا کام مکمل ہونے کے بعد اسے مذہبی رسومات کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں سکھ مذہبی روایات کے مطابق ایک خصوصی افتتاحی تقریب ہوئی، جس میں صوبائی وزیر اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر سردار رمیش سنگھ اروڑہ، کمیٹی کے ارکان اور سکھ مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان بھر میں پچاس سے زائد گوردواروں کی بحالی اور تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔

تقریب میں شریک پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے عہدیداروں اور ارکان نے گوردوارہ چھ ویں پت شاہی کی بحالی پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے سکھ برادری کے لیے ایک خوش آئند اقدام قرار دیا۔