Tuesday, 10 November 2026, 09:13:14 pm
 
وزیراعلیٰ پنجاب کا بھرتیوں کے عمل میں مکمل میرٹ یقینی بنانے کے عزم کا اظہار
November 10, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں بھرتیوں کے عمل میں مکمل میرٹ یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ آج جہلم میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے اور وظائف دینے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

وزیراعلیٰ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی سیاست میں فعال کردار ادا کریں اور اس کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے شہروں میں بھی بے مثال ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور اس سلسلے میں ہسپتالوں اور سکولوں کے قیام سمیت مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کی سطح پر کینسر کے ہسپتال قائم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں تین سو نواز شریف اسکولز آف ایمیننس قائم کیے جا رہے ہیں۔