Wednesday, 11 November 2026, 06:28:11 pm
 
لیب کا افتتاح کر دیا Cath وزیراعلیٰ پنجاب نے جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں
November 11, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں مقامی لوگوں کو دل کے جدید علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے Cath لیب کا افتتاح کیا ہے۔

انہوں نے دورے کے دوران بتایا کہ اس لیب میں اب تک دو ہزار چار سو مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے اور یہاں انجیوگرافی، انجیو پلاسٹی، ای سی جی اور وینٹی لیٹرز کی سہولتیں موجود ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب کے کسی بھی ہسپتال میں دل کے مریض کو انجیو پلاسٹی کیلئے چوبیس گھنٹے سے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑے۔