وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پنجاب میں ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدواروں راشد بشیر ورک اور محمد اسد حنیف کو دلی مبارکباد دی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں عوام کا اعتماد مسلم لیگ نون کی قیادت اور حکومت کی پالیسیوں پر اُن کے مکمل بھروسے کا عکاس ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عوام نے ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔