وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد کے ایوانِ صنعت و تجارت کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی۔
معاونِ خصوصی نے کہا کہ مقامی صنعتوں کے فروغ اور صنعتی پیداوار میں اضافے کے لیے قومی صنعتی پالیسی تشکیل دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کے لیے آسان، شفاف اور کاروبار دوست نظام قائم کیا جا رہا ہے۔