ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بھی جمہوریہ کرغز کے شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم نے حالیہ علاقائی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے دیرپا امن اور استحکام کے لیے تمام فریقوں کی جانب سے مذاکرات، تحمل، کشیدگی میں کمی اور مسلسل سفارتی رابطوں کی اہمیت اجاگر کی۔
اسحاق ڈار نے جون دو ہزار چھبیس کی اسلام آباد مفاہمتی بادداشت پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی مدد اور تعمیری کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے امریکی حکام کی جانب سے روکے گئے بحری جہازوں پر سوار ایرانی ماہی گیروں اور عملے کے ارکان کی محفوظ واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔