Saturday, 25 July 2026, 02:01:12 am
 
نائب وزیراعظم اور چین کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
July 24, 2026

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ کرغز کے شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور کثیرجہتی فورمز میں تعاون پر خوشگوار اور مفید تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں اپنے خطاب میں علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کرنے پر وزیر خارجہ وانگ ای کا شکریہ ادا کیا۔

چینی وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہانِ مملکت کونسل کی آئندہ صدارت سنبھالنے اور اگلے سال تنظیم کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کے حوالے سے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔