Saturday, 25 July 2026, 02:01:39 am
 
صدر مملکت کا بلوچستان میں ترقی کا عمل مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور
July 24, 2026

صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں ترقی کا عمل مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات کراچی میں بلوچستان کے وزراء سے ملاقات کے دوران کہی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی بہتری، عوامی فلاح و بہبود اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور موثر رابطے کے ساتھ کام کریں۔

صدر نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔