امریکی اور روسی حکام نے سعودی عرب میں یوکرین میں جامع امن کے قیام کے سلسلے میں مذاکرات کیے ہیں۔
سعودی عرب میں امریکہ یوکرین مذاکرات کے بعد ہونے والی یہ بات چیت ایسے موقع پر ہوئی جب امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین سال سے جاری جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔وائٹ ہائوس کاکہناہے کہ مذاکرات کا مقصد بحیرہ اسود میں جنگ بندی کرانا ہے تاکہ آزادانہ جہاز رانی کویقینی بنایا جاسکے جبکہ حالیہ مہینوں میں اس علاقے میں زیادہ فوجی کارروائیاں نہیں کی گئیں