Friday, 09 May 2025, 09:19:59 am
 
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید
March 24, 2025

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر ظالمانہ حملے جاری ہیں جس میں مزید 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اسرائیل کی جانب سے حالیہ حملوں میں شہدا کی تعداد 700 سے تجاوز کرچکی ہے جن میں 400 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

یورپی یونین نے غزہ میں جنگ بندی کامطالبہ کیا ہے۔

یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہKaja Kallas نے قاہرہ میں مصری وزیرخارجہ بدر Abdelatty کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں اسرائیل کی دوبارہ شروع ہونے والی پرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت کی جس سے غزہ میں بڑے پیمانے پرجانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔