وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عوام کی امنگوں کے مطابق تمام فیصلے کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بات آج لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کے دوران کہی۔
دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورتحال اور امن عامہ قائم رکھنے کیلئے حکومت کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے اختیارات کی بنیادی سطح تک منتقلی کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔
وزیر داخلہ نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں انسدادِ دہشت گردی اقدامات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کا براہ راست تعلق عوام کو سہولتوں کی فراہمی، بہتر طرز حکمرانی، انتظامی کارکردگی اور ملک کے مستقبل سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامی اکائیوں کو مضبوط اور بااختیار بنانے سے موثر طرز حکمرانی ممکن ہے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر چودھری سالک حسین اور صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔