بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے تھرپارکر میں خشک سالی سے متاثرہ غریب اور مستحق خاندانوں کے لیے خصوصی مالی امداد کا پروگرام تیار کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات تھرپارکر میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یہ امداد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پہلے سے فراہم کی جانے والی مالی معاونت کے علاوہ ہوگی۔
چیئرپرسن نے اعلان کیا کہ مستحق افراد کی شکایات کے ازالے کے لیے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ایک خصوصی کنٹرول سینٹر قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ مستحق افراد کی جیو ٹیگنگ کی جا رہی ہے، ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس کھولے جا رہے ہیں اور ادائیگیوں میں سہولت کے لیے چھ بینکوں کو اجازت دی جائے گی۔