سندھ حکومت نے وسائل پر بوجھ کم کرنے کے لیے سرکاری محکموں میں ایندھن والی گاڑیوں کی بجائے برقی گاڑیاں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ آج کراچی میں سینئر وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں سرکاری اخراجات کم کرنے، ایندھن کی بچت اور مختلف محکموں کی گاڑیوں کی ضروریات کا جائزہ لینے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔